پاکستان جمہوری لیگ کے سربراہ رانا زمان سعید نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر کے ملک میں مہنگائی کا طوفان کھڑا کر رہی ہے ، غریب عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، حکومتی کار کر دگی صرف اخبارات اور ٹی وی اشتہارات تک محدود ہے ، آئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لئے پہلے ہی بجلی اورگیس کی قیمتوں کو اس قدر بڑھادیا گیا ہے کہ اب لوگ بجلی کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہے ،اتوار کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا زمان سعید نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں جبکہ پاکستان میں حکومت ان قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے تاکہ اپنی شاہ خرچیوں کا بجٹ پورا کیا جا سکے، انہوں نے کہا کہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو تمام اشیا مہنگی ہو جاتی ہیں، جب سے شہباز سرکار کو اقتداردیا گیا ہے اس وقت سے ملک میں غریب کا جینا محال ہو گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بڑی تعداد میںلوگ بیرون ملک منتقل ہو چکے ہیں جبکہ آئے روز نوجوان بیرون ملک جانے کے لئے کوشاں ہیںجو اس بات کو ثبوت ہے کہ پاکستان میں نوجوان اپنا مستقبل محفوظ نہیں سمجھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی مہنگی کی گئی اب گیس کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کر دیا گیا ہے کہ عام آدمی کھانا پکانے کے لئے بھی گیس کا استعمال نہیں کر سکے گااور مجبورا لوگوں کو لکڑی بطور ایندھن استعمال کرنا پڑی گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی