i پاکستان

پشاور، فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق،ملزمان فرارتازترین

August 06, 2025

پشاور میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ درمنگی میں گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک پولیس افسر سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔واردات کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی، گاڑی میں موجود تینوں افراد نے موقع پر ہی جان دے دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں سب انسپکٹر علی حسین بھی شامل ہے، جو مچنی گیٹ پولیس اسٹیشن کا تفتیشی افسر بھی تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں پولیس کے مطابق ملنے والے گولیوں کے خولوں سے پتہ چلتا ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کیلئے کلاشنکوف اور پستول استعمال کی، ابتدائی تفتیش میں فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی