پتوکی میں ڈھابے پراونچی آواز میں گانا سننے پر فاروق نامی شہری کیخلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق پتوکی کے نواحی علاقہ حبیب آباد میں فاروق نامی دکاندار بلند آواز میں گانے سن رہا تھا۔ اردگرد دکانداروں اور محلہ داروں نے متعدد بار منع کیا ۔ عوامی شکایت پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سانڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے فاروق کو موقع سے گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی