سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ طارق محمود کی جانب سے برطانیہ کے دورے پر آئے کونسلر عابد اقبال منیلوی کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا، جس میں سیاسی وسماجی رہنمائوں چوھدری صادق ،چوھدری ماجد ،چوھدری ثاقب ربانی ،راشد بشیر ودیگر نے شرکت کی، مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری عابد اقبال منیلوی کا تقریب آمد پر راجہ طارق محمود ودیگر نے شاندار استقبال، عشائیہ سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری عابدا قبال منیلوی نے کہاکہ میزبان بھائی راجہ طارق محمود نے جس عزت واحترام سے مجھے نوازا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا، عملی سیاست میں میری انٹری صرف اور صرف اپنے علاقے کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تھی جس کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا، یونین کونسل بڑالی کے عوام نے مجھے ناچیز پر جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اس کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچے گی، اس وقت یونین کونسل بڑالی میںعوام کے فلا ح وبہبود کیلئے متعدد پراجیکٹس پر کام جاری ہے جبکہ مزید منصوبے بھی پائپ لائن ہیں، انشاء اللہ عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائوں گا، سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل تھروچی راجہ طارق محمود عظیم دوست اور بھائی ہیں انھوں نے ہمیشہ مجھے ناچیز کو عزت بخشی، آج کی محفل سجانے پر ان کا تہہ دل مشکور ہوں ، عشائیہ سے گفتگو کرتے ہوئے سابق امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر یونین کونسل تھروچی راجہ طارق محمود نے چوہدری عابد اقبال منیلوی کو بلدیاتی الیکشن میںمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ عابد اقبال منیلوی ایک اچھا سیاسی کارکن ہے جو اپنی سیاسی بصیرت اور عوام میں اپنی مقبولیت کیباعث یونین کونسل بڑالی سے کامیاب ہوا امید ہے عابد اقبال منیلوی عوام کے معیار پر پورااترتے ہوئے یونین کونسل بڑالی کے تمام دیرینہ مسائل حل کریں گے، میری کال پر عشائیہ میں شرکت کرنے پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کونسلر عابد اقبال منیلوی سمیت تمام شرکائ کا تہہ دل سے مشکور ہوں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی