i پاکستان

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ، سپیل ویز کھول دیئے گئےتازترین

August 29, 2025

راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ پر جمعہ کی صبح ڈیم کے سپیل ویز کھول دیئے گئے۔سپیل ویز پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر کھولے گئے، سپیل ویز کھلے رہنے کا دورانیہ تقریبا پانچ گھنٹے ہے، سپیل ویز پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک پہنچنے تک کھلے رکھے گئے ۔، سپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بھی بجائے گئے ۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق کورنگ نالہ میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ کے پیش نظر انتظامات کئے گئے ۔ کورنگ نالہ سے ملحقہ رہائشی آبادیوں کے مکینوں کو محتاط ر رہنے اورنالہ اور نالے پر بنے عارضی پل کراس کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی