i پاکستان

راولپنڈی، افغان باشندوں کی وطن واپسی کے آپریشن کوناکام بنانے والا 4رکنی گروہ گرفتارتازترین

May 27, 2025

افغان باشندوں کی وطن واپسی کا آپریشن ناکام بنانے کیلئے سرگرم 4 رکنی گروہ راولپنڈی میں گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کو خیابان سرسید سے گرفتار کرکے اے ایس آئی کی مدعیت میں فراڈ،دھوکا دہی اور نوسربازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزمان افغان باشندوں کو قیام کی جعلی دستاویزات اور ویزہ تیارکرکے دیتے تھے۔گرفتار ملزمان احمد شاہ، محمد زبیر، ابوالفضل، علی زادہ افغان باشندے ہیں۔ جن سے جعلی ویزے، پاسپورٹ 25 رہائشی پرمٹ سمیت جعلی دستاویزات برآمد کی گئی ہیں۔ملزمان پاکستان میں زائد القیام افغان باشندوں کے جعلی طور پر کارامد ویزہ تیار کرتے تھے ۔ ملزمان منسوخ ویزہ جعلی طور پر کارآمد بنانے کے عوض 10 ہزار روپے وصول کرتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی