i پاکستان

راولپنڈی اور پشاور ڈینگی کے وارجاری،راولپنڈی میں 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ،پشاور میں 38 افراد ڈینگی کا شکارتازترین

October 23, 2025

راولپنڈی اور پشاور ڈینگی حملوں کی شدید لپیٹ میں ہیں ۔راولپنڈی میں اب تک 15 ہزار 139 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے اور 1163 مشتبہ افراد میں ڈینگی کیسز کی تصدیق ہوئی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 21 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع میں اس وقت 42 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔59 لاکھ 9 ہزار 755 گھروں کی چیکنگ مکمل اور 1 لاکھ 85 ہزار 30 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔دوسری جانب پشاور میں ڈینگی کے ایکٹو کیسز کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 38 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے اور صوبے میں اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 3830 ہوگئی ہے۔پشاور میں مختلف اسپتالوں میں 54 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں اور صوبے میں اب تک ڈینگی سے دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی