راولپنڈی کے جوڈیشل کمپلیکس کے بخشی خانہ میں بم کی افواہ پھیل گئی جس کے بعد حکام نے تلاسی لی ۔ رپورٹ کے مطابق افواہ کے فوری بعد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی اور بخشی خانہ کی سرچنگ شروع کردی۔سرچنگ کے دوران حکام کو کوئی بم نہیں ملا اور عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے بخشی خانہ جوڈیشل کمپلیکس اور راہ داریوں کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی