راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی 17 سالہ سدرہ بی بی کیس میں 4 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی گئیں جس کے بعد چاروں ملزم کچہری سے فرار ہوگئے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبین نے عبوری ضمانتیں خارج کیں، ملزمان امیر خان، گل بادشاہ، آصف میر اور اجمل خان کی ضمانتیں خارج ہوئیں۔سدرہ بی بی کو طلاق کے بعد دوسری پسند کی شادی کرنے پر والد، سسر اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کیا تھا، تھانہ پیرودھائی پولیس نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا، 13 ملزمان جیل میں ہیں، عدالت نے ان چاروں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی