وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے رینوں میں بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ قید کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے ہدایت کی کہ ٹکٹس چیک کرنے کیلئے ٹرینوں پر اچانک چھاپے مارے جائیں۔ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرنا قانونی اور اخلاقی طور پر بھی درست نہیں ہے، یہ نہ صرف دھوکہ دہی ہے بلکہ اس سے ریلوے کے قواعد و ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہوتی ہے۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ اب جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی جو ان کیلیے شرمندگی کا باعث ہوگا لہذا ہمیشہ ٹرین کے سفر سے پہلے ٹکٹ لازمی خریدیں۔ بغیرٹکٹ سفر کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ قید کی سزا کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی