i پاکستان

رواں سال بھی قبائلی اضلاع کیلئے مقرر 66 ارب کے ترقیاتی بجٹ کی ادائیگی مکمل نہ ہوسکیتازترین

May 19, 2025

ضم قبائلی اضلاع میں تیز تر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا مشن پورا نہ ہو سکا، وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کے مابین رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع محکمہ خزانہ ن ے بتایا ہے کہ رواں سال بھی قبائلی اضلاع کیلئے مقرر کردہ 66 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی ادائیگی مکمل نہ ہو سکی، رواں مالی سال کے دوران وفاق نے قبائلی اضلاع کیلئے 22 ارب 50 کروڑ روپے جاری کیے۔قبائلی اضلاع میں 10 ماہ کے دوران ترقیاتی کاموں پر 31 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے فنڈ سے قبائلی اضلاع میں 8 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے۔محکمہ خزانہ کے ذرائع نے مزید کہا ہے کہ قبائلی اضلاع کیلئے وفاق نے اے ڈی پی میں 16.2 ارب روپے اور اے آئی پی میں 6.3 ارب روپے جاری کئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی