سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو نوٹس جاری کردیا۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ یہ کیس غیر موثر تو نہیں ہو گیا جس پر حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئینی بنچ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹسز جاری کییتھے۔جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ پرویز الہی بھی اس کیس میں فریق ہیں؟ پرویز الہی کی جانب سے کون پیش ہو گا؟۔بعدازاں عدالت نے سابق ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے پرویز الہی کو نوٹس حمزہ شہباز نظر ثانی کیس میں جاری کیا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی