i پاکستان

ساہیوال، سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تنظیم کا دہشت گردگرفتار، نفرت انگیز مواد برآمدتازترین

August 06, 2025

ساہیوال میں کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کی ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے نفرت انگیز مواد برآمد کر لیا گیا ۔ حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے اوکاڑہ میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے نفرت انگیز مواد برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد کالعدم تنظیم کے پمفلٹ، اسٹیکرز اور کتابیں لوگوں میں تقسیم کر رہا تھا، دہشت گرد شہریوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہا تھا۔گرفتار دہشت گرد کی شناخت حاکم علی کے نام سے ہوئی ہے جو تحصیل سنجھورو ضلع سانگھڑ کا رہائشی ہے، دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی