i پاکستان

سانحہ نوشکی کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا؛ جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئیتازترین

May 06, 2025

سانحہ نوشکی میں زخمی ہونے والا ایک اور شخص دم توڑ گیا، جس کے بعد افسوس ناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سانحہ نوشکی کا مزید ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا اور آئل ٹینکر میں آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔شوکت نامی نوجوان شدید جھلسی ہوئی حالت میں کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔ یہی وہ نوجوان تھا جو اپنی جان کی پروا کیے بغیر جلتا ٹرک چلا کر آبادی سے دور لے گیا تھا۔ اس دوران آتشزدگی سے متاثرہ ٹرک کا ٹینکر پھٹنے سے دھماکا ہوا تھا جس میں شوکت بھی زخمی ہوا تھا۔ٹینکر دھماکے سے مجموعی طور پر 60 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی