پشاور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے انکے حق میں مظاہرے میں جرائم پیشہ افراد کی شرکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، انہیں راضی نامے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق پشاور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کے حق میں کوہاٹ روڈ پر مظاہر ہ کیا گیا ۔ مظاہر ے میں جرائم پیشہ افرا د کی بھی شرکت کا انکشاف ہوا ہے ۔پولیس ریکارڈ کے مطابق ایس ایچ او کے خلاف پی ٹی آئی ایم این اے شاندانہ گلزار کے احتجاج میں جرائم پیشہ افراد شریک تھے اور جرائم میں ملوث افراد خود کو بچانے کیلئے احتجاج کا سہارا لے رہے ہیں۔تاہم پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاندانہ گلزار نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں، انہیں راضی نامے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی