پنجاب میں مسلسل مون سون بارشوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے محکمہ خوراک کوذخیرہ شدہ گندم کی حفاظت یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولراورڈپٹی ڈائریکٹرزکوگوداموں کی حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔ سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزمینجمنٹ ڈاکٹراحسان بھٹہ کی ہدایت پرمراسلہ فوڈ ڈائریکٹوریٹ کوارسال کردیا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈپٹی ڈائریکٹرزاورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرزگوداموں کے حفاظتی انتظامات چیک کریں،حفاظتی انتظامات بارے ایس او پیزکامکمل نفاذ یقینی بنایا جائے۔ڈی جی فوڈ وکین کمشنر پنجاب کواڑتالیس گھنٹوں میں انتظامات بارے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔محکمہ فوڈ پنجاب کے گوداموں میں آٹھ لاکھ میٹرک ٹن کے ذخائرموجود ہیں۔ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کے چیئرمینوں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی