ملک میں سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی نے سیاستدانوں،وکلا اوردانشوروں کی بڑی بیٹھک بلانے کافیصلہ کیاہے۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈائیلاگز کمیٹی کی قومی سطح کی کانفرنس اگلے ہفتے اسلام آبادمیں منعقد ہوگی،ڈائیلاگ کمیٹی کی قومی کانفرنس کے مقام اور وقت کو حتمی شکل دے دی گئی۔مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی،جے یوآئی،جماعت اسلامی کوشرکت کی دعوت دی جائیگی،ایم کیو ایم،ق لیگ،بلوچستان عوامی پارٹی،اے این پی اوردیگر جماعتوں کوبھی مدعو کیاجائیگا،نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی،تحریک تحفظ پاکستان کو بھی خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دے گی۔
قانون دان،پارلیمنیٹرینز،دانشور و ٹیکنوکریٹس سیاسی صورتحال سے متعلق نقطہ نظرپیش کریں گے،فواد چوہدری،عمران اسماعیل اورمحمودمولوی نے دعوت کیلئے سیاسی رہنمائوں سے رابطے شروع کردیئے کانفرنس کا مقصد سیاسی بحران کا حل تلاش کرنااورقومی جماعتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔فواد چوہدری کاکہنا ہیکہ قومی معاملات میں بہتری کے لئے تمام مکتبہ فکرکاسرجوڑ کربیٹھنا وقت کی ضرورت ہے،سیاسی ایشوزپرتمام جماعتوں میں ہم آہنگی لانا چاہتے ہیں،یہی ہمارا ایجنڈا ہے، ہم نے ذاتی مفادات پس پشت ڈال کر قومی فریضہ کو اپنی ترجیح بنایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی