i پاکستان

سندھ ہائیکو رٹ میں چار گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت، گمشدہ شہری وزیر داخلہ سندھ کا گھر جلانے میں ملوث نکلاتازترین

August 27, 2025

کراچی کے علاقے اورنگی سے گمشدہ شہری وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا گھر نذرآتش کرنے میں ملوث نکلا۔چار گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس موقع پر پولیس نے عبداللطیف نامی شہری کی گرفتاری کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا۔پولیس حکام نے عدالت کو بتایا کہ عبداللطیف گمشدہ نہیں بلکہ وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے گھر جلانے کے مقدمے میں مورو میں گرفتار ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے اورنگی کے علاقے سے گمشدہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ تھانہ ملیر کینٹ کے علاقے سے گمشدہ شہری محمد عرفان گھر واپس آگیا ہے۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نور محمد اور عبدالقدیر سٹی کے علاقے سے 2012 سے گمشدہ ہیں، گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت نہیں ہو رہی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے دونوں گمشدہ افراد کی بازیابی سے متعلق معاملہ مسنگ پرسن کمیشن کو بھیج دیا۔واضح رہے کہ مئی 2025 میں کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کے دوران مورو میں مشتعل افراد نے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔مظاہرین نے کئی کنٹینرز بھی نذر آتش کر دیے تھے۔ قومی شاہراہ پر مشتعل مظاہرین نے ایچ ایس او سمیت پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی