سندھ ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجسٹریٹ کے اختیارات کمشنر و ڈپٹی کمشنر کو دینا عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی