i پاکستان

سرحدی بندش،افغانستان سے پاکستان کی فلائٹس کا کرایہ 500 ڈالر تک پہنچ گیا،مسافروں کو مشکلات کا سامناتازترین

October 23, 2025

پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کا معاہدہ ہو نے کے باوجود سرحد پر آمدورفت کئی روز گزرنے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ،سرحدی بندش کے سبب افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سرحد پر آمدورفت بند ہونے کے سبب دونوں ممالک کے مابین کے سفر کرنے والے افراد فضائی روٹس استعمال کر رہے ہیں۔ جس سے ایئر لائز کے ٹکٹ میں اضافہ ہو گیا ہے۔افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ کابل سے اسلام آباد کا ٹکٹ 500 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے۔افغانستان کی آریانا ایئر لائن کے مطابق ٹکٹ کی قیمت 140 ڈالر ہے اور مسافر ٹریول کمپنیوں سے مہنگا ٹکٹ نہ خریدیں۔اس وقت افغانستان کی کام ائیر کی ایک فلائٹ روزانہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان چلتی ہے جبکہ آریانا ایئر لائن کی بھی ہفتے میں پانچ دن اسلام آباد اور کابل کے درمیان فلائٹ تھی۔مسافروں کے رش کے باوجود دونوں ایئر لائنز نے مزید فلائٹس شروع کرنے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کی عبوری حکومت میں نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ اور ہوا بازی فتح اللہ منصور نے مقامی ایئر لائنز سے کہا ہے کہ پاکستان کی فلائٹ پر ٹکٹ 140 ڈالر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی