ماہرمعیشت ڈاکٹر اشفاق حسن خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں داخلہ آباد ی کی بنیاد پر دیا جائے جس میں ہر تحصیل اور ضلع سطح کی نمائندگی ہونی چاہیے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پاکستان میں سرکاری میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں پسماندہ علاقوں کی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں ،حکومت کو چاہیے کہ سرکاری میڈیکل ،انجینئرنگ کالجز میں داخلہ آباد ی کی بنیاد پر دیا جائے جس میں ہر تحصیل اور ضلع سطح کی نمائندگی ہونی چاہیے ، ہمیں اس سلسلے میں اپنی آواز ہرجگہ پہنچانے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ صوبوں میں گورننس کرنیوالے سول سرونٹ کا معیار گررہا ہے ،پاکستان 1973 میں جس طریقے سے چلا تھا،آج 50سال یا 52سال ہو گئے ہیں جو ابھی تک چل رہا ہے ، ہمیں سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی