i پاکستان

تفتان، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان گرفتار، 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 180 امریکی ڈالر برآمدتازترین

August 27, 2025

بلوچستان کے علاقے تفتان میں ایف آئی اے نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو تفتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن کا تعلق چاغی اور نوشکی سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں۔ملزمان سے مجموعی طور پر 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلا دیشی ٹکہ برآمد ہوئے۔ ملزمان سے 3 اے ٹی ایم کارڈز، 5 پاکستانی پاسپورٹس اور 12 رجسٹرز بھی برآمد کیے گئے۔ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی