i پاکستان

ظلم کے خلاف جھکنے والے نہیں ،قومی حکومت کی باتیں محض مفروضے ہیں،بیرسٹر گوہرتازترین

August 05, 2024

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے ظلم کے خلاف جھکنے والے نہیں ہیں،قومی حکومت کی باتیں محض مفروضے ہیں۔اس سے ایک اور جعلی نظام نہیں چلایا جا سکتاہے۔عمران خان کی رہائی کے لیے قانونی اور ائینی جنگ لڑیں گے،عمران کی رہائی کے لیے فائنل احتجاجی تحریک کی کال دینا پڑی تو بھی دیں گے،عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات عزت سے کریں گے فوج کو واپس سرحدوں پر جانا ہوگا،سب لوگوں کو ائینی حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا،وہ پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان بے گناہ ہے اور نو می کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے, عمران خان نے کہا ہے کہ نو مئی کی ویڈیوز کو منظر عام پر لایا جائے،اقا ایک منظر عام پر ا جائیں گے،عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے حقوق حاصل کرنے ہیں،پاکستان میں 76 سالوں کے ساتھ ظالم حکمرانی کر رہا ہے،مظلوم کو اس کا حق نہیں ملتا،انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان کے 25 کروڑ عوام عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکلیں،گھروں اور گاڑیوں میں تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائے جائیں،جتنا ظلم کیا جائے گا بالاخر اس کو مٹنا پڑے گا،اس 14 اگست کو پاکستان کے 25 کروڑ عوام اکٹھے ہو جائیں،ہر شخص کو اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہوگا،بڑا انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جب انصاف ہر بندے کو ملے گا تو پھر کسی کو کوئی شکایت نہیں ہوگی،مہنگائی بیروزگاری اور بجلی کے ظالمانہ بلوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے،لوگوں کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں ہیں اور بجلی کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں،عام ادمی کے لیے جینا مشکل ہو گیا ہے،انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ شیر افضل مروت کو جماعت سے نکالنے کا حتمی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے،پھر افضل ہمارے دوست اور بھائی ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جو قومی حکومت کی باتیں ہو رہی ہیں اس کو تحریک انصاف کسی صورت میں قبول نہیں کرے گی،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو چاہیے کہ جو تحریک انصاف نے مینڈیٹ حاصل کیا ہے اس کے تحت ہمارا ہمیں حق دیا جائے،ہمارے نتائج کو تبدیل کیا گیا،ہمارے پاس دو تہائی اکثریت تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی