i پاکستان

تحریک انصاف، پاکستانی عوام اور دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، عمرایوبتازترین

May 07, 2025

پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف،پاکستانی عوام اور دفاعی اداروں کیساتھ کھڑی ہے۔ عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیا ن میں کہا کہ بھارت نے پاکستان پرمتعدد مقامات پرکروزمیزائل سے حملہ کیا،یہ بھارت کی جانب سے کھلا جنگ کا آغاز ہے، ہم گزشتہ سات روز سے معاملیک ی نشاندہی کررہے تھے۔ہم سب مل کر پاکستان کا دفاع کریں گے،پاکستان کو فوری جوابی کارروائی کرنی چاہیے،ہمیں بھارت اور مودی کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ وہ کبھی نہ بھولے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی