i پاکستان

تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21 اور ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی ریکارڈتازترین

September 03, 2024

ملکی تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21 اور ماہانہ بنیاد پر 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ملکی تجارتی خسارہ ایک اعشاریہ 7 ارب ڈالر رہا، اگست 2024 میں پاکستان کی برآمدات میں پونے 3 ڈالر اور اگست 2023 میں دواعشاریہ 36 ارب ڈالر جبکہ پچھلے ماہ دواعشاریہ اکتیس ارب ڈالر رہی تھیں۔ مرکزی بینک کے مطابق اگست 2024 میں ملکی درآمدات کا حجم چار اعشاریہ 42 ارب ڈالر اور اگست 2023 میں ملکی درآمدات کا حجم چاراعشاریہ 47 ارب ڈالر رہاتھا۔ ماہرین کیمطابق ملکی تجارتی خسارے میں کمی برآمدات بڑھنے اور درآمدات کم ہونے سے آئی۔ تجارتی خسارے میں کمی سیکرنٹ اکاونٹ خسارہ قابو میں رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی