i پاکستان

تمباکو کی قومی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران251.56 فیصد اضافہ ہوا،پی بی ایستازترین

January 14, 2025

تمباکو کی قومی برآمدات میں نومبر 2024 کے دوران251.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت2.7 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023میں تمباکو کی ملکی برآمدات کا حجم 768 ملین روپے رہا تھا۔اس طرح نومبر 2023کیمقابلے میں نومبر 2024 کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 1.932 ارب روپے یعنی 251.56 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی