بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں بدھ کو ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی۔عدالتی عملے نے سماعت ملتوی ہونے کے بارے میں عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو باضابطہ آگاہ کر دیا۔ بدھ کے روز سے اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر شروع ہونا تھی۔گزشتہ روز جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کی تھی۔ کیس میں اب تک استغاثہ کے 12 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 11 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی