i پاکستان

ترک وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، بھارتی جارحیت پر پاکستان سے اظہار یکجہتیتازترین

May 07, 2025

بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔دونوں رہنمائوں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی