i کھیل

ایشین گیمز: ایشان کشن کا بھارت کو میچ جتوانے کے بعد شادی سے متعلق انکشافتازترین

October 02, 2026

بھارت کے نوجوان بیٹر ایشان کشن نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں سری لنکا کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے کے بعد شادی سے متعلق دلچسپ بات کہہ کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔28 سالہ ایشان کشن نے صرف 46 گیندوں پر ناقابلِ شکست 80 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے بعد جاپان میں اپنے تجربے کے بارے میں کیے گئے سوال پر کشن نے کہا کہ وہ شادی کے بعد اپنے خاندان کے ساتھ دوبارہ جاپان آنا چاہتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی