i کھیل

ایتھلیٹک ٹریک انسپکشن، پاکستان سپورٹس بورڈ کا انوکھا فیصلہ ،ٹیکنیکل ماہر کی بجائے مالی افسر پولینڈ بھیج دیاتازترین

January 07, 2026

پاکستان سپورٹس بورڈ کا ایتھلیٹک ٹریک میٹریل کی انسپکشن کے معاملے پر انوکھا اور متنازع فیصلہ سامنے آ گیا، ٹیکنیکل ماہر کو بھیجنے کے بجائے پی ایس بی نے چیف فنانس آفیسر کو پولینڈ روانہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق پی ایس بی نے ٹیکنیکل ماہر کو بھیجنے کے بجائے حال ہی میں کنٹریکٹ پر تعینات ہونیوالے چیف فنانس آفیسر حسنات علی کو ایتھلیٹک ٹریک میٹریل کی انسپکشنکیلئے پولینڈ بھیجا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ انسپکشن ایک مکمل ٹیکنیکل معاملہ ہے، جس کے لئے متعلقہ شعبے کے ماہرین کی تعیناتی ضروری سمجھی جاتی ہے لیکن مالی امور کے افسر کو اس حساس اور تکنیکی ذمہ داری سونپنا غیر معمولی اور ناقابلِ فہم ہے۔ حسنات علی 12 جنوری تک ایتھلیٹک ٹریک میٹریل کی انسپکشن کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی