پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس اور اسکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔کیمپ کے دوران کھلاڑی روزانہ دو سیشنز میں حصہ لے رہے ہیں، جن میں صبح فٹنس جبکہ شام کے سیشن میں اسکلز، اسپیڈ اور تکنیکی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں کھلاڑیوں کی فزیکل اور تکنیکی تیاری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کا بھی تفصیلی جائزہ لے رہا ہے تاکہ پرو ہاکی لیگ کے اہم مقابلوں کیلئے بہترین کمبی نیشن تیار کیا جا سکے۔پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹیم چار میچز آسٹریلیا میں کھیلے گی۔ قومی ٹیم دس فروری سے آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف اہم مقابلوں میں حصہ لے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی