i کھیل

کرکٹ میں کوئی نہ کوئی سیزن ہوتا ہے جس میں اچھا پرفارم نہیں کر پاتے،محمدوسیمتازترین

April 30, 2025

ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ ہیڈ کوچ محمد وسیم نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی نہ کوئی سیزن ہوتا ہے جس میں اچھا پرفارم نہیں کرپاتے۔ میڈیاسے گفتگو میں محمد وسیم نے کہاکہ ہمارے کھلاڑی رواں سیزن میں اچھا پرفارم نہیں کرسکے، پچھلے سیزن میں ہم مڈل اوورز میں وکٹیں لے رہے تھے، کھلاڑی ہمارے ڈیلور نہیں کرسکے، رضوان نے اچھی بیٹنگ کی ہے۔محمد وسیم نے کہاکہ جب ٹیم نہیں جیت رہی ہوتی تو انفرادی کارکردگی معنی نہیں رکھتی، ہم صرف ایک شعبے کی وجہ سے بلکہ تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کر پائے، جب ٹیم ہار رہی ہوتی ہے تو ایک دوسرے پر باتیں ہو جاتی ہیں، ایسی بات نہیں ہے کہ ٹیم متحد نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل ابھی ملتان سلطانز کیلئے ختم نہیں ہوا، عبید شاہ نے پلاٹینیم کھلاڑیوں سے بھی زیادہ اچھا پرفارم کیا، یاسر شاہ نے بھی ماڈرن ڈے کرکٹ کے مطابق کھیل رہے ہیں، دونوں کھلاڑی پاکستان کا اچھا مستقبل بن سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی