کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد نے کہا کہ محمد عامر نے دنیا کی ہر لیگ کھیلی ہے تو ان سے باتیں پوچھتا رہتا ہوں۔ خرم شہزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہی پلان ہے کہ پاکستان کیلئے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بھی کھیلنا ہے، میرا اس وقت پورا دھیان پی ایس ایل پر ہے، جب اگلی سیریز آئے گی اس کے بارے میں تب سوچیں گے۔انہوں نے کہا جب سے لاہور آئے ہیں تو ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے، انجری فاسٹ بولر کی زینت ہے لیکن اب انجری سے نجات حاصل کرلی ہے، بابر اعظم اور سعود شکیل دونوں کی کپتانی بہت اچھی ہے، دونوں کی کپتانی میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی