سینئر اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے اپنی اہلیہ اداکارہ صاحبہ کی ان کے والد سے ملاقات کروانے کی وجہ بتا دی۔ریمبو نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاںمیزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ کی اپنے حقیقی والد سے زندگی میں ہونے والی پہلی ملاقات کے پیچھے میرا ہی ہلکا سا ہاتھ تھا۔اداکار نے اہلیہ اور ان کے حقیقی والد کے درمیان ملاقات کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے سسر کا جب مجھ سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بتایا کہ وہ صاحبہ سے ملنے کی 2 سے 3 بار کوشش کر چکے ہیں لیکن بیٹی کا سامنا کرنے کی ہمت نہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جب مجھے یہ پتہ چلا کہ میرے سسر خود چاہتے ہیں کہ وہ اپنی بیٹی سے ملیں تو پھر میں نے صاحبہ کو بتایا کہ آپ کے والد آپ سے ملنا چاہتے ہیں تو وہ کہنے لگیں کہ میں تو ان سے پہلے کبھی ملی ہی نہیں تو اب ان سے مل کر کیا بات کروں گی؟ریمبو نے بتایا کہ صاحبہ نے اپنے والد سے ملاقات کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں پورا ایک ہفتہ لگایا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی