پاکستان کی ممتاز صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکائونٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ۔گلوکارہ عابدہ پروین کے بھارتی مداح جب ان کا انسٹاگرام پروفائل دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک نوٹس ظاہر ہوتا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اکائونٹ قانونی درخواست کے تحت بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔ تاہم اگر بھارتی صارفین وی پی این کا استعمال کریں تو بلاک فنکاروں کے اکانٹس تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے۔یاد رہے کہ عابدہ پروین کے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک میں بڑی تعداد میں مداح موجود ہیں جو بھارت کے اس اقدام کی سختی سے مذمت کر رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی