معروف اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالتے ہیں ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ آج کل کسی کی بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر آکر منفی تبصرہ کرنا بہت آسان ہے اور یہ ہی بات کوئی کسی کے منہ پر نہیں کہہ سکتا کیونکہ پھر اگلا سامنے سے جواب دیگا۔انہوں نے کہا کہ آج کل لوگ سوشل میڈیا کے پیچھے چھپ کر ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہے ہوتے ہیں۔ نئے آنے والے پھر اسی کیچڑ کو دیکھتے ہیں، کام کو نہیں۔اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی عمر کا تعین کرنے کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے 18 برس کی عمر مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔علی عباس کے مطابق نوجوان نسل اپنا راستہ کھو کر منفی رجحان میں مبتلا ہو رہی ہے، آج کل جو سوشل میڈیا پر جو مواد بن رہا ہے وہ نامناسب ہے اور دیکھنے کے بھی قابل نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی