i شوبز

بادشاہ نے جذباتی طور پر دھوکا دیا، مجھے استعمال کیا گیا، ایشا ریکھیتازترین

September 17, 2026

بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ اور ماڈل ایشا ریکھی کا کہنا ہے کہ انہیں ریلیشن شپ میں استعمال کیا گیا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ ان کے سابق شوہر بادشاہ نے انہیں جذباتی اور جسمانی طور پر دھوکا دیا۔بگ باس 20 میں گفتگو کے دوران ایشا ریکھی نے اپنے تعلقات میں دھوکا دیے جانے کے احساس کے بارے میں کھل کر بات کی اور اپنے ماضی کے تلخ رشتوں کا تذکرہ کیا۔ بگ باس کی حالیہ قسط میں ایشا کو کنیکا مان کے ساتھ ایک ریلیشن شپ میں دھوکے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے براہِ راست بادشاہ سے اپنی علیحدگی کا ذکر تو نہیں کیا، لیکن اشاروں اور کنایوں میں اس بارے میں بات کی۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کوئی دوسرا شخص آ کر مجھے بتائے کہ کنیکا ایسی ہے یا ویسی ہے، تو میں اس وقت تک اس کی بات پر یقین نہیں کروں گی جب تک میں خود اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لوں۔ میں رشتے میں بھی بالکل ایسی ہی ہوں۔ اگر کوئی میرے پاس آ کر کچھ بتائے تو میں کہتی ہوں کہ مجھے ثبوت دو، ورنہ مجھے پریشان مت کرو۔ لیکن جب یہ رشتہ ختم ہوا تو مجھے معلوم ہوا کہ یہاں تو میرے ساتھ ہی دھوکا ہوگیا۔ جب کنیکا نے ایشا سے پوچھا کہ کیا انہیں جسمانی یا جذباتی طور پر دھوکا دیا گیا تھا، تو ایشا نے کہا مجھے ہر طرح سے دھوکا دیا گیا۔ وہ جو درمیان میں لٹکے رہنے والی صورتحال ہوتی ہے اس میں پھنس جانا بہت پریشان کن ہوتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی