i شوبز

بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی چھوڑنے کی وجہ بتا دیتازترین

September 17, 2026

بھارتی موسیقار سلیم مرچنٹ نے فلمی موسیقی سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا اور کہا ہے کہ کووڈ کے دوران یہ احساس ہوا کے فلمی موسیقی مجھے خوشی نہیں دے رہی۔ایک انٹرویو میں سلیم مرچنٹ نے بتایا کہ میں اب فلموں کے لیے گانے نہیں بناتا کیونکہ یہ اب آرٹ نہیں رہا بلکہ کام بن گیا ہے۔موسیقار کے مطابق فلموں کے لیے گانے بنانا اب اس لیے مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اس پورے عمل میں بہت سے لوگوں کی شمولیت ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں فن کا اصل مفہوم ہی متاثر ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موسیقی محض ایک سیٹ اپ بن کر رہ گئی ہے، آپ کو زیادہ تر بہت سے لوگوں سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، اب معاملہ صرف ہدایت کار تک محدود نہیں، بلکہ پروڈیوسر، ریکارڈ لیبل، اداکار اور بعض اوقات نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارم تک بھی بات پہنچ جاتی ہے۔سلیم مرچنٹ کے مطابق اس طویل اور پیچیدہ عمل کے اختتام تک فن اپنی اصل روح کھو دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے گزشتہ 6 سال میں کسی فلم کے لیے موسیقی ترتیب نہیں دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی