i شوبز

وسیم اکرم نے فخر عالم کی پرانی ڈانس ویڈیو شیئر کر دی، مداح حیرانتازترین

September 17, 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور معروف میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس کے بعد یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو گیا۔فخر عالم شوبز کی دنیا میں بھی سرگرم رہے ہیں اور انہوں نے ماضی میں اداکاری کے میدان میں بھی کام کیا۔ وہ اداکارہ ریشم کے ساتھ ایک فلم میں جلوہ گر ہوئے تھے۔وسیم اکرم نے اسی فلم کا ایک ڈانس کلپ انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں فخر عالم اپنے پرانے انداز میں رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور متعدد شوبز شخصیات نے بھی اس پر ردعمل دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی