i شوبز

علی ظفر کی کترینہ کیف کی باڈی شیمنگ کرنے والوں کی مذمتتازترین

September 17, 2026

اداکار اور گلوکار علی ظفر نے بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کے بعد از زچگی ہونے والی باڈی شیمنگ کی مذمت کی ہے۔علی ظفر اور کترینہ کیف نے 2011 میں ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم میرے برادر کی دلہن میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں علی ظفر نے خواتین کے ماضی اور موجودہ حلیے کا موازنہ کرنے والی سوچ پر سوال اٹھایا۔ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر مردوں کو اپنے رویوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کیونکہ معاشرہ اکثر خواتین سے جسم، زندگی اور ظاہری شکل کے حوالے سے مخصوص معیار پر پورا اترنے کی توقع کرتا ہے جو لوگوں کو دیکھنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے۔علی ظفر نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی ماضی میں دوسروں کے حلیے پر تنقید کر چکے ہیں تاہم اب اس رویے کو درست نہیں سمجھتے۔علی ظفر نے ناقدین کو پیغام دیا کہ یہ کترینہ کی زندگی ہے، انہیں اپنی زندگی جینے دی جائے اور دوسروں کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی