سینئر اداکارہ افشاں قریشی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دور کے مشکل مرحلے سے پردہ اٹھا دیا۔انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ تھیٹر کے ایک ناکام منصوبے کے باعث میں شدید مالی نقصان اور قرضوں میں پھنس گئی تھی، تاہم ایک غیر متوقع پروجیکٹ نے میری زندگی کا رخ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا۔سینئر اداکارہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی برسوں میں کراچی منتقل ہونے کے بعد پیش آنے والی مشکلات کو یاد کیا ہے۔افشاں قریشی نے انکشاف کیا کہ مالی بحران کے باوجود میں نے کام جاری رکھنے کا عزم برقرار رکھا اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ہاتھ سے تیار کردہ اشیا بنا کر فروخت کیں۔افشاں قریشی کا کہنا ہے کہ کئی ماہ کی مشکلات کے بعد ایک وقت ایسا آیا جب میں نے اللہ سے مدد مانگی اور کچھ ہی عرصے بعد ایک ہدایت کار نے ڈرامے میں کام کی پیشکش کی جو ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔اداکارہ نے خود کو محنتی خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے مالی بحران کو اپنے حوصلے پر حاوی نہیں ہونے دیا اور حالات سے نمٹنے کے لیے مسلسل راستے تلاش کرتی رہی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی