i شوبز

بچوں پر تعلیمی دبائو‘ شہزاد رائے کا نیا گانا سوشل میڈیا پر وائرلتازترین

January 28, 2026

معروف گلوکار، سماجی کارکن شہزاد رائے نے ورلڈ ایجوکیشن ڈے کے موقع پر تعلیمی نظام پر طنز کرتے ہوئے نیا گانا لیٹ ہو گئے ریلیز کر دیا۔ شہزاد رائے کا نیا گانا لیٹ ہو گئے پاکستان کے تعلیمی نظام میں بچوں پر بڑھتے ہوئے دبائو اور ابتدائی عمر سے نافذ کی جانے والی غیر ضروری توقعات کو موضوع بناتا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اعلی طبقے کے اسکولوں میں چھوٹے بچوں کے داخلے کے لیے سخت انٹرویوز اور معیارات قائم کیے جاتے ہیں، اور بچوں پر اسکول جانے سے قبل ہی دبائو ڈالنا شروع ہو جاتا ہے۔ ایک منظر میں چھوٹی لڑکی والدین اور نظام سے التجا کرتی ہے کہ اسے صرف جینے کے لیے کچھ وقت دیا جائے، قبل اس کے کہ توقعات اور معیار کا بوجھ اس پر ڈال دیا جائے۔گانے میں تعلیمی نظام کے دیگر پہلوئوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔شہزاد رائے کا پیغام واضح ہے کہ تعلیم صرف مقابلہ بازی اور بوجھ کا ذریعہ نہیں بن سکتی، بلکہ بچوں کی فکری نشونما، خوشی اور مجموعی ترقی کا ذریعہ ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی