i شوبز

مدینہ منورہ میں نکاح‘ لائبہ خان کی دعائے خیر کی تصاویر بھی وائرلتازترین

January 28, 2026

معروف اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کی تصاویر کے بعد ان کی دعائے خیر کی تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔ گزشتہ روز لائبہ خان نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں جو چند روز قبل مدینہ منورہ میں انجام پایا تھا۔انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جس کی ابتدا دعائے خیر کی تقریب سے ہوئی۔اس موقع پر لائبہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری اور ٹِلہ ورک کیا گیا تھا۔دلہن کو خوبصورت روایتی سنہری موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے تیار کیا گیا تھا جب کہ بال کھلے اور ہلکے گھنگھریالے رکھے گئے تھے۔نکاح و دعائے خیر کی تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی