معروف گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی نندن کی گرفتاری کے موقع پر پاکستان زندہ باد کا نغمہ تخلیق کیا تھا اور اب بھارت کی حالیہ غیر سنجیدہ حرکات کے ردِعمل میں ایک نیا ملی ترانہ تیار کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں ساحر علی بگا نے کہا کہ انہیں پاکستانی قوم کی محبت اور خلوص پر دلی شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان معرضِ وجود میں آیا تو سب سے پہلا نعرہ پاکستان زندہ باد تھا، جو آج بھی ہمارے دلوں کی آواز ہے۔ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ایک پرامن اور محبت کرنے والی قوم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان زندہ باد تھا، زندہ باد ہے اور ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی