i بین اقوامی

امریکا کی اپنے شہریوں کو شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایتBreaking

July 21, 2025

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔یہ انتباہ شام کے جنوبی صوبے السویدہ میں سیکیورٹی صورت حال بگڑنے اور پرتشدد واقعات میں اضافے کے بعد جاری کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے یہ وارننگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں جاری مسلح جھڑپوں اور کشیدہ حالات کے باعث امریکی شہریوں کی جان کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ شام کیلئے سفری انتباہ بدستور لیول 4 پر برقرار ہے، جو خطرے کی بلند ترین سطح ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جو شہری فی الحال شام سے روانہ نہیں ہو سکتے، انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور حالات معمول پر آنے تک احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔واضح رہے کہ شام کے مختلف علاقوں خصوصا السویدہ میں حالیہ دنوں میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے، جس کے باعث شہریوں کی سیکیورٹی کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی