i بین اقوامی

اسرائیلی وزیر دفاع کا دورہ امریکا، وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے ملاقاتBreaking

July 19, 2025

صیہونی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابقاسرائیلی وزیر دفاع کا شام، ایران کشیدگی کے بعد امریکا کا دورہ کیا ہے جہاں پینٹا گون میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ سے ملاقات کی ہے ۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری اثاثوں پر حملوں کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مزید اتحاد کی ضرورت ہے، امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایرانی نیوکلیئر پروگرام تباہ کیا۔امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل کی عسکری حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی فوجی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ امریکی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مزید اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایرانی نیوکلئیر پروگرام کو تباہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی