i بین اقوامی

لاس اینجلس پولیس ٹریننگ سینٹر میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک، ایک زخمیBreaking

July 19, 2025

امریکی شہر لاس اینجلس میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اچانک زورداردھماکہ ہوا جس کی آوازدوردورتک سنی گئی، ہلاک اور زخمی افراد کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس اور تفتیشی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔تاحال دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں، تاہم ممکنہ دہشت گردی یا تکنیکی خرابی کے پہلوں پرغور کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی