i بین اقوامی

نیٹو کا روس سے بدنیتی پرمبنی سائبر سرگرمیاں بند کرنے کا مطالبہBreaking

July 19, 2025

نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحادی ممالک کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر اور ہائبرڈ سرگرمیاں فوری طور پربند کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائیاں نیٹو اتحادیوں کی سلامتی، سیاسی خودمختاری اورادارہ جاتی نظام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اعلامیے میں روس کی جانب سے کی جانے والی سائبرمداخلت اورمعلوماتی جنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور خبردارکیا کہ ایسی سرگرمیوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا اوروہ اپنے رکن ممالک کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل استعمال کریگا۔تنظیم نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی