i پاکستان

ایران پر حملہ کر کے امریکہ اور اسرائیل نے پوری دنیا کے لئے معاشی مشکلات کھڑی کر دی ہیں جن کا خاتمہ پاکستان کی کوششوں سے ہی ممکن ہو گا، چوہدری عبد الرحمان صدر مسلم لیگ(ن) برطانیہBreaking

April 02, 2026

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر اور آزاد کشمیر کے سیاسی امور سے متعلق قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے رکن چوہدری عبد الرحمان نے امریکہ ،اسرائیل اور ایران جنگ کے خاتمے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی کاوشوں نے دنیا میں پاکستان کی اہمیت اور وقار میں نہ صرف اضافہ کیا ہے بلکہ پوری دنیا قیام امن کے لئے پاکستان کی طرف نظریں لگائے بیٹھی ہے، واشنگٹن ، بیجنگ اور خلیجی ممالک تک پھیلی پاکستان کی بہترین سفارتکاری کا سہرا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سر ہے ، پاکستان کی کوششوں سے بہت جلد جنگ رکے گی جس سے دنیا میں جاری معاشی بحران بھی ختم ہو جائے گا ،یہاں صحافیو ں سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری عبد الرحمان نے کہا کہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتی دنیا میں قیام امن اور مسائل کا بہترین حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے

مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو درست سمت لے جا رہی ہے اور خارجہ محاز پر ہونے والی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں پاکستان دنیا میں ایک ذمہ دار ملک ہے جودنیا کو جنگ کے ماحول سے نکال کر امن کی طرف لے جانا چاہتا ہے تاکہ پوری دنیا میں بسنے والے لوگ جنگ کی وجہ سے جنم لینے والے معاشی بحران سے بچ سکیں، انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایک زیرک اور مدبر سیاستدان ہیں جو اپنے تجربے اور بصیرت سے دنیا کے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لا رہے ہیں تاکہ تنازعات کا خاتمہ ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا حل نہیں ہوتی بلکہ اس کے اثرات سے پوری دنیا متاثر ہوتی ہے ،ایران پر حملہ کر کے امریکہ اور اسرائیل نے پوری دنیا کے لئے معاشی مشکلات کھڑی کر دی ہیں جن کا خاتمہ پاکستان کی کوششوں سے ہی ممکن ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی