i پاکستان

بھکر،کارٹون دکھانے کے بہانے بچی سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درجBreaking

April 02, 2026

بھکر میں ایک اوباش نوجوان نے معصوم بچی کو کارٹون دکھانے کے بہانے ورغلایا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق یہ شرمناک واقعہ بھکر کے نواحی علاقے ذمے والا میں پیش آیا، جہاں حارث نامی نوجوان کارٹون دکھانے کے بہانے 11 سالہ بچی کو اپنے ساتھ لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔چاندنی چوک تھانے میں متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور اس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی